پاکستان پیٹرو لئیم لمیٹڈ ڈائریکٹران کا انتخاب

بحیثیت ِ ڈائیریکٹر منتخب ہونے کے لئے خود کو الیکشن میں پیش کرنے والے اشخاص
مندرجہ ذیل اشخاص نے آئندہ غیر معمولی اجلاس عام جوہفتہ، 16 ستمبر 2017 کو صبح11:00 بجے، میرئیٹ ہوٹل، کراچی میں منعقد ہوگا، میں ڈائیر یکٹران کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے ارادے کے نوٹس کمپنی کے پاس جمع کرادیئے ہیں:
(1)جناب عبدالسمیع کیہر
(2) جناب عابد سعید
(3) جناب آغا جان اختر
(4) جناب فیصل بنگالی
(5) جناب حسن ناصر جامی
(6) ڈاکٹر ابنِ حسن
(7) جناب محمد جلال سکندر سلطان
(8) جناب محمد ساجد فاروقی
(9) جناب ندیم ممتاز قریشی
(10)جناب سعید اللہ شاہ
(11) جناب سبینوسکندر جلال
(12) جناب سلمان اختر
(13) جناب یاسر احمد اعوان

چونکہ الیکشن میں حصہ لینے والے اشخاص کی تعداد اس تعداد سے زائدہے جوکہ کمپنیز ایکٹ2017 کی شق159 کی ذیلی دفعہ(1) کے تحت منتخب ہونے والے ڈائریکٹران کے لئے متعین کی گئی ہے، لہذا غیر معمولی اجلاس عام میں مندرجہ بالا امیدواروں میں سے 10 کے انتخاب کے لئےرائے شماری کی جائے گی۔

شاہانہ احمد علی
کمپنی سیکریٹری
مورخہ7 ستمبر 2017
کراچی