سید وامق بخاریمینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر

سید وامق بخاری نے 16 مارچ 2015کو مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پی پی ایل کے مکمل ملکیتی ماتحت اداروں پی پی ایل ایشیا ای اینڈ پی بی وی اور پی پی ایل یورپ ای اینڈ پی لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی ڈائریکٹر ہیں۔

تیل و گیس کے شعبے کے ایک تجربہ کار ماہر کی حیثیت سے جناب وامق بخاری 31 سال سے زائدکا انتظامی تجربہ رکھتے ہیں جن میں سےان کا زیادہ تروقت تین بڑے بین الاقوامی اداروں کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی (KUFPEC) جوکویت پٹرولئیم کارپوریشن کا ماتحت ادارہ ہے، ای این آئی ایس پی اے اور اٹلانٹک رچ فیلڈ کمپنی، امریکا میں گذرا۔

وامق بخاری کی پیشہ ورانہ مصروفیات پانچ براعظموں پر پھیلے مختلف ممالک میں کاموں پر مشتمل رہی ہیں، جن میں سے آخری ذمہ داری ریجنل مینیجر KUFPEC کی حیثیت سے رہی جہاں وہ کینیڈا اور جنوب مشرقی ایشیا ئی خطے میں آپریشنز کے انتظام کے ذمہ دارتھے۔ پچھلے 15 سال کے دوران انہوں نے تیل اور گیس کی صنعت میں کئی سینئر ایگزیکٹو عہدے بھی سنبھالے ہیں۔

بخاری صاحب نے یونیورسٹی آف ٹیکساس ، یو ایس اے سے پیٹرولیم انجینئرنگ میں بیچلرز اور ماسٹرز کیا اور گرین ٹیمپلٹن کالج، یونیورسٹی آف آکسفرڈ جیسے معزز اداروں کے کئی ایک ایگزیکٹو مینجمنٹ پروگرامز میں شرکت کی۔ انہوں نے ایروسائنس میں بی ایس کی ڈگری بھی حاصل کی اور پاکستان ائر فورس جی ڈی (پی) برانچ میں خدمات سرانجام دیں۔

پی پی ایل کی ذمہ داریوں کے علاوہ بخاری صاحب سوسائٹی برائے پٹرولئیم انجینئرز (ایس پی ای) پاکستان چیپٹر کے چیئر مین اور لاہور یونیورسٹی برائے مینجمنٹ سائنس (ایل یو ایم ایس) کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں۔

اس سے قبل وہ چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن برائے پٹرولئیم جیوسائنٹسٹس ، سینئروائس چیئرمین پاکستان پٹرولئیم ایکسپلوریشن وپروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔علاوہ ازیں وہ این ای ڈی یونیورسٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، کراچی کے پٹرولئیم انجینئرنگ شعبےکےمشاورتی بورڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

دفتری پتہ