سلمان اختر ڈائیریکٹر

سلمان اختر 16ستمبر2017کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئےمنتخب ہوئے۔

سلمان اخترٹیک لوجکس جو کہ ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس کمپنی ہے، کے بانی اور شریک منتظم اعلیٰ ہیں۔انہوں نے انجینئرنگ میں امتیازی خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اورمختلف ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ذریعے طریقۂ کار پرمبنی کمپنی کی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے۔ وہ نقل و حرکت ، صحت عامہ اور اعلیٰ تعلیم کے شبعہ جات پر مرکوز تین کمپنوں کے شریک منتظم اعلیٰ بھی ہیں۔

ان کی موجودہ تکنیکی دلچسپیوں میں انٹرپرائز سسٹم کے لیے حل فراہم کرنے کے ساس ماڈل، اعلٰی درجے کے مسائل کےحل کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور بی پی ایم/ایس او اے، آپریشنل کاروباری ذہانت اور ایونٹ پر مبنی کاروباری نظام( event driven business system) کا انضمام شامل ہیں۔

انہوں نے میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔

دفتری پتہ