سعید اللہ شاہڈائریکٹر

جناب سعید اللہ شاہ 16ستمبر2017کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئےمنتخب ہوئے۔

پیشے کے اعتبار سے پٹرولئیم ارضیات (جیولوجسٹ) کےماہر اور صنعت میں وسیع تجربے کے حامل جناب سعید اللہ شاہ پٹرولیئم جیولوجی میں ماسٹرز کی سند رکھتے ہیں اور کینیڈا، ناروے اور امریکہ کےمعروف اداروں سے متعلقہ شعبوں میں تربیت بھی حاصل کر چکے ہیں۔

وہ وزارت پٹرولیئم اور قدرتی وسائل سے گذشتہ 34 سالوں کے دوران مختلف عہدوں پر وابستہ رہے ہیں جن میں ڈائریکٹر جنرل (گیس)، ڈائریکٹر جنرل (تیل)، ڈائریکٹر جنرل (انتظامیہ/خصوصی منصوبہ جات) شامل ہیں اور حال ہی میں وہ ڈائریکٹر جنرل پٹرولیئم کنسیشنز کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کئی عالمی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے ۔ ساتھ ہی وہ توانائی کے حوالے سےایران، بھارت، ترکمانستان، ترکی، یوکرین اور الجیریا سے دو طرفہ بات چیت کے قومی وفد کے سرگرم رکن رہے ہیں۔

جناب سعید اللہ شاہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور ہائیڈروکاربن ڈيولپمنٹ انسٹیٹیوٹ برائے پاکستان کے بورڈز میں خدمات دے چکے ہیں۔

دفتری پتہ