ندیم ممتاز قریشیڈائریکٹر

جناب ندیم ممتاز قریشی 16 ستمبر2017کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئےمنتخب ہوئے۔

37سے زائدسالوں پر محیط اپنے پیشر وارانہ کیریئر کے دوران جناب ممتاز قریشی مختلف کاروباری منصوبوں میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے خلیجی خطے میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے مختلف اداروں کی ،جن میں سے بیشتر تیل کی فیلڈز کے لیے آلات اور کیمیائی مادے فراہم کرنے کے کاروبار سے وابسطہ تھے، شروعات اورانتظام کاری کی۔

جناب ندیم ممتاز قریشی تیل و گیس کی صنعت کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور سعودی آرامکو جیسے تیل کی دریافت، پیداوار اور ترسیل کے بڑے اداروں سے وابسطہ رہ چکے ہیں۔

انہوں نے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی سے سول انجینئرنگ میں بی ایس اورایم ایس اور ہارورڈ بزنس اسکول سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔ وہ جامعہ کراچی سے عربی میں ایم اے کی سند بھی رکھتے ہیں۔

دفتری پتہ