محمد ساجد فاروقی ڈائیریکٹر

محمد ساجد فاروقی 16ستمبر2017کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئےمنتخب ہوئے۔

ساجد فاروقی کے پاس کاروبار اور سرمایہ کاری کی مشاورت، اثاثہ جات کے انتظام، کاروباری مالیات، انضباتی معاملات، مشاورت اور کاروبار سازی کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹائزیشن کے لیے کام کرنے والی کمپنی فن ٹیک کے منتظم اعلیٰ ہیں۔ مزیربرآں وہ تزویراتی امور پر کمپنیوں کے ایک منتخب گروپ کو حکمت ِ عملی کے معاملات سے متعلق مشورےبھی دیتے ہیں۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے(مینا) پر توجہ مرکوز کرنے والے ورلڈ بینک گروپ کے رُکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ شعبے کے ساتھ کام کیا ہے۔ مینا ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے ان کو کئی وفاقی اور صوبائی شعبہ جات کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک کاروباری معاملات پر بھی کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

آئی ایف سی میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ساجدفاروقی نے کئی مشہور اداروں بشمول جے ایس گروپ، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی )پی ٹی اے (، انٹرنیشنل اسیٹ مینجمنٹ کمپنی اور اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کے اشوریشنس و بزنس ایڈوائزری گروپ کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس مدت میں ان کی قابلِ ذکر کامیابیوں میں جے ایس گروپ کا حصہ رہتے ہوئے2ارب ڈالر کے مجموعی حجم کی 30 سے زائد کاروباری لین دین اور پی ٹی اے سے وابستگی کے دوران پاکستان کے موبائل Sector پرایک ایوارڈ جیتنے والی رپورٹ کی تصنیف ہے جس کی اشاعت سے دو نئے موبائل لائسنسوں کے اجراءکے علاوہ 5ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ممکن ہوسکی۔

ساجدفاروقی انسٹیٹیوٹ برائے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور سی ایف اے انسٹیٹیوٹ، امریکہ سے چارٹرڈ فنانشل انالسٹ ہیں۔ وہ سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے بانی رُکن ہیں۔

دفتری پتہ