محمد جلال سکندر سلطان ڈائیریکٹر

محمد جلال سکندر سلطان 16ستمبر2017کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کےلئےمنتخب ہوئے۔

انہوں نے کیڈٹ کالج حسن ابدال سے ایف ایس سی کیا اور پھر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے طب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ 1987میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مسابقتی امتحان (ڈی ایم جی/ پی اے ایس) پاس کرنے کے بعد انہوں نے 1989 میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد اپنے سول سروس کیریئر کا آغاز کیا۔

گزشتہ28برسوں کے دوران،محمد جلال سکندر سلطان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،ڈائریکٹرجنرل ایکسائز و محاصل ، سیکریٹری ابلاغ و امور، سروسز و عمومی ایڈمنسٹریشن اور پنجا ب کے کئی ضلعی حکومتی شعبوں میں کلیدی عہدوں پر کام کیا۔اس دوران انہوں نے مفادِ عامہ میں کئی اصلاحات متعارف کرائیں۔

ان کی اہم کامیابیوں میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن وپاسپورٹ کے طور پر کرپشن پر قابو اور بطور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے اچھی گورننس کو یقینی بنانا شامل ہیں۔ انہوں نے بطور چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر، آزاد جموں و کشمیر میں پُرامن اور شفاف الیکشن کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جس عہدے پر وہ 18 اپریل2017کو سیکریٹری پیٹرولیم وزارت پیٹرولیم وقدرتی وسائل کا چارج سنبھالنے تک فائز رہے ہیں۔

وہ آئل و گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔

دفتری پتہ