حسن ناصر جامی ڈائریکٹر

حسن ناصر جامی16ستمبر2017کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئےمنتخب ہوئے۔

انہوں نے 1986میں قائداعظم یونیورسٹی ،اسلام آباد سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔بعدمیں انہوں نے برطانیہ کی سسیکس یونیورسٹی سے1996 میں دیہی ترقی کے شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔انہوں نے 2004میں پبلک پالیسی میں نارتھ کیرولینا یونیورسٹی،امریکہ میں ہوبرٹ ایچ ہمفری فیلو پروگرام میں شرکت بھی کی۔

جامی صاحب نے1989 میں سول سروسز میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے پاس پبلک سیکٹر میں انتظام کاری اور منصوبوں کی انتظام کاری کے مختلف شعبوں کا 27 سال سے زائدوسیع تجربہ ہے۔ان شعبوں میں پالیسی کی منصوبہ بندی اور نفاذ، مقامی حکومتی ڈھانچے اور اصلاحات، سماجی اور توانائی سیکٹر میں سروس ڈیلوری کا طریقہ کار،اور کارکردگی جانچنے کے سسٹم کا قیام شامل ہیں۔

اس وقت وہ وزارتِ توانائی کے پٹرولئیم ڈویژن میں بطور اضافی سیکریٹری کے کام کر رہے ہیں جہاںوہ پالیسی ونگ کے تحت ریگولیٹری پالیسی کی ضا بطہ بندی کی نگرانی کر رہے ہیں جو کہ پانچ ڈائریکٹوریٹس پر مشتمل ہے۔ ان میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل، گیس، لکوئیفائیڈ گیس اور مخصوص پراجیکٹس/ انتظامات شامل ہیں۔

اگست 2017میں پٹر ولیئم ڈویژن میں شمولیت سے قبل انہوں نے تقریباً تین سال تک بطور اضافی سیکریٹری وزارتِ پانی وبجلی (اب وزارتِ توانائی ،پاور ڈویژن )کے خدمات سر انجام دیں۔وہ کئی بڑے منصوبوں جیسے تربیلا -IV اور دیامیر بھاشا ڈیم،داسواور نیلم جہلم ہائیڈرو پاورمنصوبےوغیرہ میں نگرانی،تعاون اور پالیسی سے متعلق مشاورت کے کام پر مامور رہے۔

انہوں نے وزارتِ پانی و بجلی ، اِنڈس ریور سسٹم اتھارٹی ، چیف انجینئرنگ مشیر/ چیئرمین وفاقی کمیشن برائے سیلاب کےآفس، آبی شعبے کی استعداد میں اضافے اور مشاورتی خدمات سے متعلق منصوبے،قومی توانائی کا تعمیراتی کارپوریشن ، قومی انجینئرنگ سروسز پاکستان اور پاکستان کمیشن برائے دریائے سندھ کے تحت انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور کی نگرانی کی ہے۔

وزارتِ پانی و بجلی میں رہتے ہوئے جامی صاحب قومی توانائی کی بقاء کے سینٹر کے مینجنگ ڈائیریکٹرکے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

دفتری پتہ