ڈاکٹر ابنِ حسن ڈائریکٹر

ڈاکٹر ابنِ حسن 16ستمبر2017کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئےمنتخب ہوئے۔

انہوں نے 2013 میں اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مینجمنٹ اسٹڈیز میں خصوصی تربیت کے تحت کنگز کالج لندن سے حاصل کی ۔اُنہیں بین الاقوامی کاروبار میں مہارت حاصل ہے۔ وہ انسٹیٹیو ٹ برائے چارٹرڈاکاؤنٹس (ICAP) کے رکن ہیں اورپاکستان کے پہلے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ جو پی ایچ ڈی بھی ہیں۔

1989میں چارٹرڈ اکااونٹنٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اُنہوں نے 2006تک ایک سرفہرت چارٹرڈ اکااونٹنس کمپنی میں پارٹنر کے طور پر کام کیا۔پھربطورمنیجنگ پارٹنر کے UHY Hassan Naeem & Co Chartered Accountants کے نام سے اپنی ایک کمپنی قا ئم کی ۔

اُنہیں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران آڈٹ سے متعلق کام انجام دینے، کاروباری محاصل، اداروں کے حصول و انضمام ،نظام کی تشکیل اور عملدرآمد،قرضہ جاتی رسک/خطرات کے لئے مشاورت، کاروباری امکان پذیری اور منصوبوں کی تشخیص جیسے امورکاو سیع تجربہ حاصل ہے۔ان کے تجربات میں قومی وقار کی حامل تحقیقات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی وایکسچینج کمیشن برائے پاکستان اور ہا ئی کورٹ کے تحت دیئے گئے امور بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر ابنِ حسن کو بین الاقوامی کاروبارجیسے موضوعات پر آزادانہ اور نامور بین الاقوا می اسکالرزکے ساتھ مل کر تحقیق کرنے کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے۔ ایک مالی مشیر کے طور پر اُن کے تجربات میں اداروں کی تعمیر نو،اور وسیع پیمانے پر صنعتی اورخدمات دینے والے شعبوں کے لئے سسٹم اور آپریشنل طریقہ کارکی تشکیل جیسے کام شامل ہیں۔وہ ورلڈ بینک اوردیگر عطیات دینے والی بین الاقوامی ایجنسیوں کے تعاون سے جاری مختلف مالی مشاورتی امور میں بھی شامل رہے ہیں۔

ڈاکٹر حسن نے"Evaluating Companies for Mergers & Acquisitions" کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے۔ ساتھ ہی وہ مختلف اعلی تحقیقاتی جریدوں کے لئے بھی لکھتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ICAP میں تدریس کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستا ن ا نسٹیٹیوٹ برائے کارپوریٹ گورننس کے سند یافتہ ڈائریکٹر- اور پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے فیشن و ڈیزائن لاہورکے لئے سینیٹ برائے پاکستان کے ممبرہیں۔ وہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کے سابقہ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

دفتری پتہ