پی پی ایل کی پاکستان میں تیل کےگہرے ترین کنوئیں سے دریافت

کراچی18دسمبر2015:پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ(پی پی ایل)،جو ڈھوک سلطان میں آپریٹر ہے، نے اپنے شراکت دار گورنمٹ ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ملکر ضلع اٹک، صوبہ پنجاب مین بلاک کے پہلے دریافتی کنوئیں ڈھوک سلطان−1 سےتیل و گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔بلاک میں پی پی ایل کی ساجھے داری75فیصد اور گورنمٹ ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کی شراکت25فیصد ہے۔

دریافتی کنوئیں ڈھوک سلطان1کی کھدائی کا آغاز25دسمبر2014کو ہواجسے 7نومبر2015کو5827کی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ وائر لائینز لاگز کی بنیاد پر لوکوہارٹ فارمیشن میں ہائیڈرو کاربن رکھنے والے زون کی نشاندھی کی گئی۔جس میں60/20 انچ چوک سائزپرجانچ کے دوران یومیہ468بیرل تیل اور 0.167ایم ایم ایس سی ایف گیس حاصل ہوئی۔یہ پاکستان میں تیل کی سب سے گہری دریافت ہےجس نے مغربی پوٹوہارکے علاقے میں دریافت کے لئے نئے امکانات کی راہ ہموار کی ہے۔

کنوئیں کی تکمیل کے بعد تیزابی عمل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے بہاوء میں اضافے کی توقع ہے۔