پی پی ایل کامیو ہسپتال کے لئے عطیہ

کراچی ، 5 جنوری2017 : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے میوہسپتال، لاہورکو اس کے ایمرجنسی سرجیکل وارڈ کے لئے بیہوشی کی مشینوں کی خریداری کے لئےعطیہ دیا۔ پی پی ایل کےایم ڈی و سی ای او سید وامق بخاری نے پی پی ایل کے صدر دفتر ، کراچی میں میو ہسپتال میں ریسورس موبلائزیشن کے سربراہ معین الدین چشتی کو دونوں اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی میں عطیے کا چیک پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وامق بخاری نے کہا کہ" پی پی ایل اپنے ہم جہتی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کےذریعے صحتِ ، تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے ذریعے پسماندہ طبقے کا معیار ِ زندگی بلند کرنے کے لئے پرُعزم ہے۔ہم صحت کی حفاظت کی جدید سہولیات بہم پہنچانے اورشہری و دیہی علاقوں کی آبادی تک رسائی حاصل کرنے کے لئے معتبر اداروں کی معاونت کررہے ہیں۔"

پی پی ایل کو گزشتہ 12 سالوں سے مسلسل پاکستان سینٹر فار فیلنتھراپی کی جانب سے عطیات کے مجموعی حجم کے لحاظ سے کا رپوریٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ فلاحی امداد دینے والے ادارے کی حیثیت سے تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے سال2015-16 کے دوران کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اقدامات کے تحت 990 ملین روپے سے زائد اخراجات کئے ہیں۔

1871 میں قائم کیا گیا ، 2500 بستروں پر مشتمل میوہسپتال پاکستان کے قدیم ہسپتالوں میں سے ایک ہےجو بیرونی مریضوں کے لئے حادثات و ہنگامی، سرجیکل و ادویات کے علیحدہ شعبہ جات میں مختلف بیماریوں/عوارض جن میں دل، اعصاب، جگر، امراض ِ نسواں اور نفسیات کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نرسنگ اسکول بھی چلا رہا ہے۔ہسپتال یومیہ 1500 باقائدہ اور ایمرجنسی سرجریوں کے ساتھ ساتھ اوسطاً6000 سے زائد بیرونی اور 17000 ایمرجنسی کےمریضوں کو بلامعاوضہ علاج و معالجے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

پی پی ایل کی جانب سے بیہوشی کی 6 مشینوں کے عطیات سے میو ہسپتال کی ایمرجنسی سرجیکل وارڈ کی گنجائش 8 مشینوں سے بڑھ کر14 پر جا پہنچے گی جس سے ہسپتال روزآنہ آنے والے 1000سے زائد سرجیکل کیسزنمٹاسکے گا۔

News Image

(دائیں سے دوسرے) پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او سید وامق بخاری میو ہسپتال میں ریسورس موبلائزیشن کے سربراہ معین الدین چشتی کو عطیےکا چیک پیش کرتے ہوئے