پی پی ایل کی کوٹری بلاک، سندھ میں گیس کی دریافت

پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ (پی پی ایل)، جو کوٹری بلاک میں 100 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے، نے ضلع حیدرآباد، سندھ میں دریافتی کنوئیں کوٹری X-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔

کوٹری X-1 کی کھدائی کا آغاز 10 فروری، 2016کو ہوا تھا جسے 23 اپریل، 2016 کو 3,892 میٹر کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ کھدائی اور وائر لائں لوگز کے تجزیئے کے دوران حاصل ہونے والی گیس کی بنیاد پر لوور گرومویسیوسینڈ میں کیسڈہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیا گيا۔

کنوئیں سے 608 پی ایس آئی کے ویل ہیڈ پریشر پر بہاؤ کے ساتھ یومیہ 3.5ایم ایم ایس سی ایف کی اوسط شرح سے اچھے معیار کی گیس حاصل ہوئی۔ جانچ کیے گئے ڈیٹا کے ابتدائی تجزیئے کے مطابق یہ ٹائیٹ گیس دریافت ہو سکتی ہے، تاہم کنوئیں کی کھدائی اور جانچ کے دوران اکھٹے کئے گئے ارضیاتی، ارضی طبیعیاتی اور انجینئیرنگ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر دریافت کی نوعیت اور کاروباری لحاظ سے اس کی افادیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔