پی پی ایل اسکالرشپ اسکیم2015-2016

4 سالہ تعلیمی پروگرام (برائے جماعت 9 تا 12)

بلوچستان کے طلبا کے لیے

بلوچستان کے ہونہار مگر ضرورت مند طلبا کومعیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پی پی ایل ویلفیئر ٹرسٹ 4 سالہ تعلیمی پروگرام کے تحت وظائف کا اعلان کرتا ہے۔ یہ وظائف ڈیرہ بگٹی اوربلوچستان کے دیگر اضلاع کے ان طالب علموں کے لیے مختلف ہیں جو اس وقت درجہ نہم میں کسی بھی اچھی شہرت کے حامل اور حکومت کی جانب سے قائم کردہ کیڈٹ/ملٹری/ریزیڈنشل اسکولوں اور کالجز میں داخلہ حاصل کر چکے ہیں۔

اہلیت:

درج ِذیل معیار پر پورا اترنے والے امیدواران اس اسکیم کے تحت درخواست دینے کے اہل ہیں:

  • مصدقہ ڈومیسائل کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ کے رہائشی ہوں
  • متعلقہ ڈسٹرکٹ میں واقع اسکول سے آٹھویں جماعت پاس ہوں
  • مندرجہ بالا کسی تعلیمی ادارے میں جماعت نہم میں داخلہ لے چکے ہوں
  • کسی دوسری اسکیم سے وظیفہ حاصل نہ کر رہے ہوں

یہ اسکالرشپس خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہی دی جائیں گی۔

اسکالر شپ کی مدت بارہویں جماعت تک 4 سالہ کورس پر مبنی ہے اس میعاد کے دوران اسکالر شپ کا تسلسل طلبا کی تسلی بخش کارکردگی سے مشروط ہے۔

طریقۂ درخواست:

درخواست فارم پی پی ایل کی ویب سائٹ www.ppl.com.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست فارم، ان تمام دستاویز کی نقول کے ساتھ، جن کی تفصیل فارم کے نیچے دی گئی ہے انہیں متعلقہ اسکول کے پرنسپل/ہیڈماسٹر/مسٹریس سے تصدیق کروا کے مندرجہ ذیل پتے پر 22 جنوری2016تک ارسال کیے جا سکتے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر
پی پی ایل ویلفیئر ٹرسٹ
پانچویں منزل، پی آئی ڈی سی ہاؤس
ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، کراچی 75530