پی پی ایل کا حاتم−1، گمبٹ ساوءتھ بلاک سے دریافت کا اعلان

کراچی15دسمبر2015:پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ(پی پی ایل)،جو گمبٹ ساوءتھ بلاک میں65فیصدکاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے، نے اپنے شراکت داروں گورنمٹ ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور ایشیاریسورسز جن کی ساجھے داری بالترتیب25اور10فیصدہے،کے ساتھ ملکر ضلع مٹیاری، صوبہ سندھ میں دریافتی کنوئیں حاتم−1 سےتیل و گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔

دریافتی کنوئیں حاتم−1کی کھدائی کا آغاز8اکتوبر2015کو ہواجسے 26نومبر2015کو3800میٹرزکی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ وائر لائینز لاگز کی بنیاد پر لوورگرو فارمیشن میں ہائیڈرو کاربن رکھنے والے زونز کی نشاندہی کی گئی۔جس میں64/48 انچ چوک سائزپرابتدائی جانچ کے دوران یومیہ56ایم ایم ایس سی ایف گیس حاصل ہوئی۔جس سے حاتم−1 میں تجارتی مقاصد کے لئےگیس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

کنوئیں سے گیس کے بہاوء کی رفتارکا تعین کرنے کے لئے مختلف چوک سائزوں پراس سے (گیس) کا بہاوء حاصل کیا جارہا ہے۔ کنوئیں سے پیداوار کے حصول کی مجموعی صلاحیت کا تعین جانچ کے مکمل ہونے کے بعد ہوسکے گا۔