پی پی ایل کی گمبٹ ساﺅتھ بلاک میں ہادی X-1 A سے دریافت

کراچی ، 15 جولائی 2015 : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل )، جوگمبٹ ساﺅتھ بلاک میں65فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے، نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ جن کی ساجھے داری بالترتیب 25 اور 10فیصد ہے،کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ ، صوبہءسند ھ میں دریافتی کنوئیں ہادی X-1A سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ۔

دریافتی کنوئیں ہادیX-1A کی کھدائی کا آغاز5 فروری2016 کو ہوا جسے19 اپریل2016 کو4,020 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔وائر لائن لوگز کی بنیاد پرسمبر فارمیشن میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے زونز کی نشاندہی کی گئی۔سمبر فارمیشن میں ابتدائی جانچ کے دوران تین دنوں میں کنوئیں کی سطح پر گیس کی اچھی مقدار حاصل ہوئی اور اندازے کے مطابق یہ ٹائٹ گیس ذخیرہ نظر آتا ہے۔

ٹائیٹ گیس کی موجودگی کی مزید تصدیق کے لئے فریک جاب انجام دی گئی۔فریک جاب کے بعد گیس کے بہاﺅ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ۶۴/۳۲" انچ چوک سائزپرابتدائی جانچ کے دوران یومیہ MMscf 0.85 گیس حاصل ہوئی جس سے ہا دی X-1 A میں تجارتی مقاصد کے لئے گیس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

فریک جاب سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ ٹائیٹ گیس دریافت ہے، تاہم کنوئیں کی تکمیل کے بعد حاصل ہونے والی معلومات اور کھدائی و جانچ کے دوران حاصل ہونے والے ارضیاتی ، ارضی طبیعاتی اورانجینئرنگ ڈیٹا کے انضمام سے دریافت کے حجم اور تجارتی مقاصد میں استعمال کی تصدیق ہو سکے گی۔