پی پی ایل بلو چستا ن فٹبا ل کپ 2017 کے پہلے دن کے دلچسپ مقا بلے

کر ا چی 11مارچ 2017 :پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) بلوچستان فٹبال کپ 2017 کا شاندار آغاز10 مارچ سے ہو چکا ہے جس کے پہلے مرحلے میں صوبے کے چھ ڈویژنز کوئٹہ ، قلات، مکران، سبّی، ژوب اور نصیر آباد میں 18 مارچ تک ضلع کی سطح پر میچز کھیلے جائیں گے ۔ جس کے بعد 20 مارچ سے فائنل راؤنڈ شروع ہوں گے۔ سیمی فائنلز 31 مارچ کوجبکہ فائنل میچ 2اپریل کوصادق شہید فٹبال اسٹیڈیم(مالی باغ)، کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے صوبے میں پائی جانے والی گہما گہمی نے ڈویژنل میچز کے پہلے ہی دن جشن کی صورت اختیا ر کر لی ۔ علاقائی عمائدین سمیت فٹبا ل کے شائقین کی بڑی تعد ادمختلف اضلاع میں کھیلے جانے والے میچز میں اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھی۔ پہلے دن کے مقابلوں میں کوئٹہ ، چمن ، قلعہ سیف اللہ ، پسنی، کوہلو ، نصیرآباد،کھاران اور خضدار کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔

ضلع کوئٹہ میں چمن اور چاغی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے مہمانِ خصوصی نوشکی کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرنصر اللہ یوسف زئی تھے ۔قلع سیف اللہ اور بارکھان کے مابین ژوب میں کھیلے جانے والے میچ کا افتتاح ضلع کے ڈپٹی کمشنرمحمد عظیم کاکڑ نے کیا۔

پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ 2017 صوبے میں امن و بھائی چارے، ہم آہنگی اور باہمی رواداری کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے روائیتی کھیل فٹبال کے فروغ میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

10مارچ 2017 کو کھیلے جانے والے میچز کی تفصیل: