حتمی منافعِ منقسمہ 2017-2016 اورکھاتہ بندی کے اعلان کا نوٹس

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کے ڈائیریکٹرز نے اپنےمنعقد ہونے والے اجلاس بروز جمعہ 15 ستمبر 2017 میں30 جون2017 کوختم ہونےوالے مالی سال کے لئے ہر عمومی شئیرپر 6.00 روپے(60 فیصد)کی شرح سے نقد حتمی منافعِ منقسمہ کی ادائیگی کی سفارش کی ہے۔ اگر یہ درخواست 27اکتوبر2017 کو منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس عام میں منظور کر لی گئی تو یہ حتمی منافع منقسمہ ان ممبران کو ادا کر دیا جائے گا جن کے نام ممبران کے رجسٹر میں13اکتوبر2017 کو کاروبار کے اختتام پر درج ہونگے۔

کمپنی کی شئیر ٹرانسفر بکس16 اکتوبر2017 سے27 اکتوبر2017 (دونوں دن شامل ہیں) بند رہیں گی۔

1 ۔ منافعِ منقسمہ پر ٹیکسوں کا اطلاق

اضافہ شدہ شرحِ ٹیکس

فائنانس ایکٹ2017 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 میں منافعِ منقسمہ پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹیکس کی نئی شرح حسبِ ذیل ہے:

(ا) فائلر (انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے) کے لئے 15فیصد

(ب) نان۔ فائلر (انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے) کے لئے 20 فیصد

'فائلر ' وہ ٹیکس دہندہ ہوتا ہے جس کا نام فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کی جاری کردہ فعال ٹیکس دہندگان (اے ٹی ایل) کی فہرست میں ظاہر ہوتا ہے جبکہ نان فائلر شخص اس کے برعکس ہوتا ہے۔ ایف بی آر نے اے ٹی ایل اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہے جسے http://fbr.gov.pk سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کھاتہ بندی کے پہلے دن اے ٹی ایل پر موجود ہر شیئر ہولڈ ر کی فائلر کی حیثیت چیک کرے گی اوراگر شیئر ہولڈ ر کا نام اے ٹی ایل پر نہیں پایا گیا تو اس کے منافعِ منقسمہ پر20 فیصد ودہولڈنگ کی اضافی شرح کا اطلاق ہوگا۔فائلرکی صورت میں شیئر ہولڈ رزپر 15 فیصد کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا۔

سی ڈی سی اکاؤنٹس کے حامل کارپوریٹ شیئر ہولڈرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے NTN سی ٖڈی سی کے پاس اپ۔ڈیٹ کرالیں جبکہ کارپوریٹ فزیکل شیئر ہولڈرز اپنے NTN سرٹیفیکیٹ کی ایک کاپی کمپنی کے شیئر رجسٹرارزفیمکو ایسوسی ایٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈ کو ارسال کردیں۔

جوائنٹ شیئر ہولڈرز کے لئے ٹیکس

ایف بی آر کی جاری کردہ وضاحت کے مطابق وہ شیئر ہولڈرز جو مشترکہ کھاتوں/ناموں سے شئیرز رکھتے ہوں ان میں سے ہر ایک جوائنٹ شیئر ہولڈرز کا فائلر یا نان فائلرکی حیثیت سے ان کی ملکیت کے تنا سب سے علیحدہ علیحدہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا تعین کیا جائے گا۔

تمام جوائنٹ شیئرہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ حسبِ ذیل طریقے پر اپنی مشترکہ ملکیت کے تناسب تحریری طور پر کمپنی کے شیئر رجسٹرار کے پاس13 اکتوبر 2017 تک جمع کرادیں:

CDC Account Number Name of Shareholders (principle/joint holders) Number or Percentage of Shares Held (Proportion) CNIC Number Signature

اگر مشترکہ ملکیت کے تناسب کی نشاندہی نہیں کی گئی یا اس کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تو یہ مقصود لیا جائے گا کہ جوائنٹ شیئر ہولڈرز میں سے ہر ایک کے پاس یکساں تعداد میں شیئرز ہیں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی بھی اسی کے مطابق ہوگی۔

ودہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ کا سرٹیفکیٹ

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفع150 کے تحت (منافعِ منقسمہ کی رقم پر ٹیکس) جہاں دوسرے شیڈول کے حصہ چہارم کی شق 47Bکےتحت قانونی چھوٹ دستیاب ہے،ودہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنےکا دعوٰی کرنے کے لئے ٹیکس کی چھوٹ کا درست سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہے۔وہ شیئر ہولڈرز جومندرجہ بالا شق کے زمرے میں آتے ہوں اور آرڈیننس کی شق150 کے تحت ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہو ں وہ کھاتہ بندی سے پہلے ٹیکس میں چھوٹ کا درست سرٹیفیکیٹ ہمارے شیئر رجسٹرارز کوجمع کرادیں بصورتِ دیگر منافع ِ مقسمہ کی رقم سے لاگو شدہ شرح کے مطابق ٹیکس کی کٹوتی کر لی جائے گی۔

2۔ منافعِ منقسمہ کے لئے بینک مینڈیٹ:

کمپنیز ایکٹ2017 کی دفع 242 کے تحت نقد منافعِ منقسمہ صرف الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے ہی شیئر ہولڈر کے مخصوص کردہ بینک اکاؤنٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

جس کے لئے حسبِ ذیل معلومات فراہم کی جائیں۔

Folio Number
Name of Shareholder
Title of the Bank Account
International Bank Account Number IBAN
Name of Bank
Name of Bank Branch and Address
Cellular Number of shareholder
Landline number of shareholder
CNIC/ NTN Number (Attach copy)
Signature of the Member
Signature must match specimen signature registered with the company

جن ممبران کے شیئر ز سی ڈی سی میں ہیں وہ اپنے بینک مینڈیٹ کی تفصیلات متعلقہ شریک کو دیں۔

3۔ پتے کی تبدیلی

شیئرہولڈرز سے التماس ہے کہ اپنے پتے میں کسی قسم کی تبدیلی سے متعلق معلومات اور اگر ضرورت ہو تو زکواةکی عدم کٹوتی کے اعلامیہ کا فارم شیئر رجسٹرار کوفوری جمع کرائیں۔وہ ممبران جن کے سی ڈی سی اکاؤنٹس ہیں، سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پتے اپ۔ڈیٹ کرالیں اور اگر ضرورت ہو تو زکواةکی عدم کٹوتی کے اعلامیہ کا فارم متعلقہ شریک/اسٹاک بروکر کو جمع کرائیں۔

4 ۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ :

جن ممبران نے اب تک کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) کی نقول جمع نہیں کرائی ہیں، کمپنی اس وقت تک ان کے وارنٹس ارسال نہیں کرے گی تا وقتیکہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی وصول نہ ہو جائے۔ جن ممبران نے CNIC کی کاپیاں جمع نہیں کرائی ہیں ان کے نام کمپنی ویب سائٹ www.ppl.com.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

حسب الحکم بورڈ
شاہانہ احمد علی
کمپنی سیکریٹری
رجسٹرڈ آفس

پی آئی ڈی سی ہاؤس ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، کراچی
بتاریخ 16 ستمبر 2017

پاکستان پیٹرو لئیم لمیٹڈ ڈائریکٹران کا انتخاب

غیر معمولی اجلاسِ عام کے اعلان کا نوٹس

30 جون 2016 کو ختم شدہ مالی سال کے لئے حتمی منافعِ منقسمہ کے وارنٹس کی ترسیل

حتمی منا فعِ منقسمہ 2017-2016اور کھاتہ بند ی کےاعلان کا نو ٹس